Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دریائے ستلج میں ہیڈسلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی، 33 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ضلعی انتظامیہ
اپ ڈیٹ 04 اگست 2023 09:00am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی، جس میں 40 افراد سوار تھے۔

دریائے ستلج میں ہیڈسلیمانکی کے قریب کشتی میں سوار 40 میں سے ڈوبنے والے 33 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق کشتی میں 40 افراد سوار تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 33 افراد کو بچالیا جب کہ تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

boat sank