Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی دور میں تعینات 4 اہم بیورو کریٹس کو طلب کرلیا

بیوروکریٹس کو فرح خان کیخلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا
شائع 03 اگست 2023 09:13pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور میں تعینات 4 اہم بیورو کریٹس کو طلب کرلیا۔

بیوروکریٹس کو فرح خان کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق طلب کیے جانے والوں میں احمد عزیزتارڈ، طاہر خورشید، صالحہ سعید اور عثمان معظم شامل ہیں۔ تمام افسران کو 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی دور میں طاہر خورشید وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کررہے تھے۔ صالحہ سعید ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایکسائزکے اہم عہدوں پر تعینات رہی ہیں۔ احمد عزیزتارڑ سنیر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات تھے۔

ایف آئی اے نے تمام افسران کے بنک اکاونٹس، بیرون ملک دوروں، اف شور کمپنیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

ایف بی آر سے گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔ اندرون ملک اور بیرون ملک خریدی گئی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

ایف آئی اے نے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر خریدی گئی غیرملکی کرنسی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

pti

FIA

اسلام آباد

Bureaucrats

Farah Khan