Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی

فوادچوہدری شوکاز نوٹس کاجواب15اگست تک جمع کرائیں،الیکشن کمیشن
شائع 03 اگست 2023 08:38pm
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری 15 اگست تک شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔

دو روز قبل توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے معافی نامہ جمع کرایا تھا اور مؤقف پیش کیا کہ ملک کا ماحول ہی ایسا بنا ہوا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہی تھی تلخیوں میں کہاں جائیں گے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5 رکنی کمیشن نےفیصلہ جاری کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی مسترد کردی ہے، اور کہا ہے کہ فواد چوہدری 15 اگست تک شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے تحریری معافی جمع کرائی، اور مشروط معافی مانگی، لیکن انہوں نے افسوس کا اظہار نہیں کیا،

فیصلے کے مطابق فواد چوہدری نے توہین آمیز الزامات لگائے، معاملہ حساس نوعیت کا ہے، مشروط معافی سے تلافی نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری کی معافی غیر مشروط ہونی چاہیے۔

Fawad Chaudhary

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)