Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعلیٰ کا پی آئی سی کے تمام آپریشن تھیٹر انفیکشن فری کرنے کی ہدایت

آپریشن تھیٹر میں انفیکشن کی صورت میں مریض کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے
شائع 03 اگست 2023 06:59pm
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور - تصویر/ گوگل فوٹو
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور - تصویر/ گوگل فوٹو

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے تمام آپریشن تھیٹر فوری طور پرانفیکشن فری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ مکمل طورپرانفیکشن فری ہونے تک پی آئی سی لاہور کے آپریشن تھیٹر بند رکھے جائیں گے، آپریشن تھیٹر میں انفیکشن کی صورت میں مریض کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، انفیکشن فری ہونے کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ فری انفیکشن ہونے کی تصدیق کے لئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔ پی آئی سی کے تمام آپریشن تھیٹر مکمل طورپر انفیکشن فری ہونے پر کھول دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آپریشن تھیٹرزکو مرمت اور تزئین و آرائش کے نام پر متبادل انتظامات کے بغیر ہی آپریشن تھیٹرز کو بند کر دیا گیا تھا۔

Care Taker CM Punjab

Punjab Institute of Cardiology