Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی

تمام بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی
اپ ڈیٹ 03 اگست 2023 06:19pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) اسلام آباد ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی، بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013 میں ترمیم کرنا ہے۔

صدر نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے، اس بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔

صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا۔ بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنا ہے۔

تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے 2 بلوں کی منظوری دے دی

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے 2 بلوں کی منظوری دے دی، ان بلوں میں بورڈ آف انوسٹنٹ اور پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل شامل ہیں۔

صدر مملکت نے بورڈ آف انوسٹمنٹ ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی، جس کا مقصد بل 2021 میں ترمیم کرنا ہے۔

عارف علوی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023 کی بھی توثیق کر دی ، بل کا مقصد کاسمیٹکس کی خرید اور فروخت، معیار، اسٹوریج اور تقسیم کو ریگولیٹ کرنا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ان بلوں کی بھی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

PATROL BILL

NURSING AMENDMENT BILL

AMENDMENT BILL 2023