Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملازمہ تشدد کیس: مجرم چاہے جتنا طاقتور ہو اسے سزا ہونی چاہئے، مریم نواز

تمام ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ ظالموں کو سزا دی جائے، مریم نواز
شائع 03 اگست 2023 05:30pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ بچی رضوانہ کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا، مجرم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو اسے سزا ہونی چاہئے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کے لئے لاہور کے جنرل اسپتال پہنچیں، جہاں انہیں ایم ایس جنرل خالد بن اسلم نے بچی کی صحت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ رضوانہ کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار بچی کی عیادت کے لیے اسپتال آئی ہوں، یہاں سیاسی بات نہیں کروں گی، میرا یہاں آنے کا مقصد اس ظلم کو ہائی لائٹ کرنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ رضوانہ کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا، یہ ایک کیس ہے جو سامنے آگیا، ورنہ متعدد کیس تو سامنے ہی نہیں آتے اور خوف اور ڈر کی وجہ سے چھپا دیئے جاتے ہیں

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ بچوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، تمام ارباب اختیار سے درخواست ہے کہ ظالموں کو سزا دی جائے، مجرم چاہئے جتنا طاقتور ہو اسے سزا ملنی چاہیے۔

mariyum nawaz

maryum nawaz

rizwana