باجوڑ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ روپے کا اعلان
گورنر خیبرپختون خوا غلام علی نے باجوڑ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 7 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔
باجوڑ میں سول کالونی خارجرگہ ہال میں شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مولانا فضل الرحمان اور گورنر کے پی حاجی غلام علی نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں پرامن سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، باجوڑ میں علماء و حفاظ اور دینی جلسے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کے بھی کچھ ذمہ داریاں ہے جس کو پورا کیا جائے، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں ہمارے علماء کو کیوں شہید کیا جارہا ہے، سندھ کے پشتونوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، دشمن ان شہادتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقوام متحدہ سے لیکر چین ایران سعودی عرب نے ایسے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، کسی بھی بے گناہ مسلمان کو مارنا مسلمان کا شان نہیں ہے، میں نے ہر جگہ پر باجوڑ کے علماء کے قتل عام پر آواز اٹھایا ہے، کل پشتونوں کا جرگہ بلایا ہے میں سابقہ گورنر انجنئیر شوکت اللہ خان سمت آپ تمام مشران کو جرگے میں شرکت کے دعوت دیتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ خود کش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے کیلیے اپنی جانب سے فی کس 5 روپے اور زخمیوں کے لئے فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختون خوا نے جاں بحق افراد کے لئے لواحقین کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلیے فی کس7 لاکھ امداد کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو باجوڑ کے علاقے خار میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد جاں بحق اور 83 زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.