Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

جائے وقوعہ سے نیند کی گولیاں بھی ملی ہیں، پولیس
شائع 03 اگست 2023 02:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق خاتون نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، واقعے کی جگہ سے نیند کی گولیاں بھی ملی ہیں۔

ایس ایس پی اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کی چند سال قبل شادی کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ خودکشی کے وقت خاتون کا بھائی گھر پر ہی موجود تھا، بھائی کے بیان کے مطابق خاتون ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔

karachi

Suicide

Defense

Phase 8