Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے 95 سالہ بزرگ دلہن بیاہ لائے

ذکریا کے پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 80 سے اوپر ہے۔
شائع 03 اگست 2023 02:51pm
A 95-year-old man gets married in Mansehra - Aaj News

خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں 95 سالہ بزرگ نے شادی کے بندھن میں بندھ کر کنواروں کے کلیجوں پر چھریاں چلا دیں۔

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 95 سالہ دلہا کا نام ذکریا ہے، جن کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں۔

ذکریا کے پوتے، پوتیاں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 80 سے اوپر ہے۔

ذکریا نامی معمر ترین دولہا کی پہلی اہلیہ کا انتقال 2011 میں ہوا تھا، جس کے 12 سال بعد اب انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔

چاچا ذکریا کافی عرصے سے مسلسل شادی کی کوشش کررہے تھے، پہلے تو ان بیٹے نہیں مان نہیں رہے تھے، لیکن بالآخر چھوٹے بیٹے وقار عالم تنولی نے باباجی کی خواہش پوری کر دی اور سرائے عالمگیر گجرات سے انہیں دلہن مل گئی۔

ان کے بیٹے وقار تنولی کا کہنا ہے کہ ہم نے والد کی شادی کرواکے ثواب کا کام کیا ہے، بابا جی کی اس عمر میں شادی ان کی ضرورت تھی۔

Old man marriage