Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : گھر میں کیڑے مار دوا ڈالنے سے دو سگے بہن بھائی جاں بحق

دوا ڈالنے سے بچوں کا دم گھٹ گیا تھا، ریسکیو
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 10:39pm

سلطان آباد میں واقع گھر میں کیڑے مار دوا سے ڈالنے سے دو سگے بہن بھائی جاں بحق جب کہ 2 بچیوں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں گھر میں کیڑے مار دوا سے ڈالنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جب کہ دو بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بچیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاہم ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں بچے سگے بہن بھائی ہیں، جب کہ تیسری بچی 11 سالہ نمرہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر میں کیڑے مار دوا ڈالی گئی تھی، جس کے باعث بچوں کا دم گھٹ گیا، اور فرحان نامی ایک 9 سالہ بچہ فرحان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر زہریلی گیس کے اخراج سے 7 سالہ فرحان اور 15 سالہ علینہ نامی لڑکی دم توڑ گئے، دونوں سگے بہن بھائی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر دو بچوں کو بھی بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے ایک بچی 11سالہ نمرہ کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے بتایا کہ بچوں کے والد کا بیان قلمبند کیا ہے، واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

karachi

Karachi Police

Child Died

Pesticides