Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کا ذخیرہ مارکیٹ میں لانے کیلئے 12 شوگر ملز کو نوٹس جاری

گودام رجسٹر نہ کروانے پر ایک شوگر مل کے خلاف مقدمہ بھی درج
شائع 02 اگست 2023 09:11pm

کین کمشنر پنجاب نے 12 شوگر ملز کو 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ ختم کرنے اور چینی مارکیٹ لانے کا نوٹس جاری کر دیا۔

پنجاب میں چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر کین کمشنر پنجاب نے ایکشن لیتے ہوئے 12 شوگر ملز کو چینی کا اسٹاک مارکیٹ میں لانے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

نوٹس میں شوگر ملز چینی کو 2 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ ختم کرنے اور 3 دن میں مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسٹاک ختم نہ کیا گیا تو چینی قبضے میں لے لی جائے گی۔

کین کمشنر کی جانب سے رمضان شوگر ملز، ہنزہ 1، ہنزہ 2، حسین شوگر ملز، مدینہ شوگر ملز، ٹو اسٹار، سفینہ شوگر ملز، شاہ تاج، العربیہ، ایس ڈبلیو، نون شوگر ملز اور دریا خان شوگر ملز کو ذخیرہ اندوزی ختم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ نے بھی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کرتے ہوئے ہنزہ ٹو شوگر ملز کے مالک پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ہنزہ ٹو ملز پر سٹاک ذخیرہ کرنے اور گودام کو رجسٹر نہ کرانے کا الزام ہے۔

sugar mills

sugar

sugar price