Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

باجوڑ خودکش دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 63 ہوگئی، تین لاشیں ناقابل شناخت

بم دھماکے میں زخمی 123 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2023 03:46pm
باجوڑ دھماکے کے دوسرے دن جائے وقوعہ کا فضائی منظر (تصویر: اے ایف پی)
باجوڑ دھماکے کے دوسرے دن جائے وقوعہ کا فضائی منظر (تصویر: اے ایف پی)

باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام (ف) کی ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہداء کی تعداد 63 ہوگئی ہے، گزشتہ روز تک یہ تعداد 54 تھی۔

خار اسپتال کے ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں زخمی 123 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق خار اسپتال میں 43 لاشیں لائی گئیں، ایک زخمی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور، 4 نے سی ایم ایچ پشاور اور دو زخمیوں نے تیمرگرہ اسپتال میں دم توڑا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 13 شہداء ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر میں رپورٹ ہوئے، ورثاء لاشیں اپنے گھر لے گئے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً دفنایا گیا۔

Bajaur

BLAST IN BAJOR