Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’نجی اسکول اپنے ادارے سے کتابیں، کاپیاں یا اسٹیشنری خریدنے کا پابند نہیں کرسکتا‘

اسکول انتظامیہ مہنگا کورس فروخت کرکے مشکلات پیدا کررہی ہے، والدین
شائع 02 اگست 2023 12:59pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کہا ہے کہ کوئی بھی نجی اسکول والدین کو اپنے ادارے سے کتابیں، کاپیاں یا اسٹیشنری خریدنے کا پابند نہیں کرسکتا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح جاوید نے بذریعہ فون آج نیوز کو بتایا کہ کئی بار اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کئے جاچکے ہیں، کہ اسکول انتظامیہ والدین کو مجبور نہیں کرسکتی، جو اسکول سرکاری احکام پر عمل نہیں کریگا اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ والدین کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ اسکول کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں نجی اسکولوں کی من مانیوں کے باعث طلبہ اور والدین پریشان ہیں، والدین کا شکوہ ہے کہ کتابیں، کاپیاں اور اسٹیشنری اسکول سے خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

والدین اور طلبہ کہتے ہیں کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے لیکن اسکول انتظامیہ مہنگا کورس دیکر مزید مشکلات پیدا کررہی ہے۔

والدین نے نجی اسکولوں کی من مانی پر محکمہ تعلیم سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس معاملے پر نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے مؤقف اپنایا ہے کہ صورتحال بدل چکی ہے، والدین اپنی مرضی سے کتابیں خرید سکتے ہیں۔

Schools

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty

Private educational institutions