Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ: تحصیل خار میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 بچے زخمی

مسلح افراد نے گھر کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی
شائع 02 اگست 2023 12:14pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بابر شاہ میں مسلح افراد نے گھر کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی، جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار بچے زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت خالد خان کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں 8 سالہ بچہ معاذ خان ، 6 سالہ مروا بی بی اور دو بچیاں شامل ہیں۔

فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ متاثرہ گھرانے کے لوگ تحصیل سالار زئی کے علاقہ سروونو سے تحصیل خار بابر شاہ منتقل ہوئے۔

پولیس ڈی ایس پی نعمت خان کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے، گھر والوں کے مطابق ان کا مخالفین کیساتھ عدالت میں اراضی تنازعہ پر کیس بھی چل رہا ہے۔

firing

Bajaur

KPK Police

KP Law and Order Situation