Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں طوفانی اور کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

راولپنڈی نالہ لئی میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کے امکانات ہیں، پی ڈی ایم اے
شائع 02 اگست 2023 10:30am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلا ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں 24 گھنٹوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ راولپنڈی نالہ لئی میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کے امکانات ہیں

ترجمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام ہیڈ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

کراچی کا موسم

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہوگا، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔

بارشوں سے نیلم ، مظفرآباد اور جہلم ویلی کے اضلاع متاثر ہونے خدشہ ہے۔

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ ہے۔

Rain

PDMA

Pakistan Meteorological Department

flood situation