Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انسداد دہشتگردی عدالت نے فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے دانستہ روپوش ہونے پر اُن کے ناقابل ضمانت...
شائع 01 اگست 2023 08:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے دانستہ روپوش ہونے پر اُن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

جس میں بتایا گیا کہ فرخ حبیب زمان پارک کے باہر زمان پارک کے باہر آپریشن کے دوران پولیس پر تشدد اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں درج مقدمے میں ملوث ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی لیکن وہ گرفتاری سے بچاؤ کے لیے دانستہ طور پر روپوش ہو گئے ہیں۔

تفتشی افسر نے استدعا کی کہ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

عدالت نے پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ کے اجراء کے لیے درخواست منظور کرلی۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

pti

imran khan

pti chairman

Farukh Habib

non bailable arrest warrant

atc lahore

MAY 9 RIOTS