Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر مزید 22 ارکان کو نکال دیا

عثمان بزدار، سردار محمد خان لغاری، خسرو بختیار کی رکنیت بھی خارج
اپ ڈیٹ 01 اگست 2023 08:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنوبی پنجاب سے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

تحریک انصاف نے عثمان بزدار، سردار محمد خان لغاری اور خسرو بختیار سمیت 22 ارکان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی جبکہ سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن ارکان کی رکنیت خارجی کی گئی ہے، ان میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری، سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت پی ٹی آئی کے رکن جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، اخترملک، محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی اور سبین گل کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔

شفیع محمد،اصغر شاہ، طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان اور سلمان خان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں بھی پارٹی سے نکال دیا ہے۔

نوٹفکیشن کے مطابق تمام ارکان کی تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے، اور ان ارکان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تحریک انصاف نے تمام ارکان کو پارٹی کا نام،عہدہ اور رکنیت کے استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

pti

imran khan

PTI Leaders Left Party