Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لورالائی : کوچ اور پک اپ میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں سے 4 افراد کا تعلق پنجاب، 2 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے
شائع 01 اگست 2023 10:46am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں موسیٰ خیل کے قریب ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

رکھنی راڑہ شم کے علاقے میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم ہوا۔

حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق پنجاب اور 2 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

Accidents

rescue 1122

Balochistan Police