Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

کراچی: اکرم ابڑو کا بیٹے سمیت قتل، ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا

واقعے میں ملزم زبیر شاہوانی اور اس کے ساتھی ملوث ہیں
شائع 31 جولائ 2023 04:34pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو کو بیٹے سمیت قتل کیا گیا تھا، جو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ نکلا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اکرم ابڑو اور ان کے بیٹے شہریار کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ واقعے میں ملزم زبیر شاہوانی اور اس کے ساتھی ملوث ہیں۔

زبیر شاہوانی نے بھتیجے آصف اور اس کے ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا ہے، جس کے قتل کا مقدمہ معمار تھانے میں درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ روز بعد بھی واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا جبکہ مقتولین کے ورثا سے کئی بار رابطہ کیا، تو وہ تدفین کے لیئے جیکب آباد ہیں، مدعی واپس آکر واقعہ کا باقاعدہ مقدمہ درج کرائیں گے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ پولیس مقدمہ کے اندراج سے قبل اس کیس پر کام کررہی ہے اور ملزمان کی شناخت کے باوجود پانچ روز بعد بھی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

مزید کہا کہ مرکزی ملزم زبیر شہوانی بلوچستان فرار ہوچکا ہے، دونوں افراد کو قتل سپرہائی وے پر اراضی پر تنازعہ کا شاخسانہ ہے اور 2019 میں شہوانی گروپ کا ایک شخص اسی تنازعے پر قتل ہوا تھا۔

Aslam abro

Street Crimes