Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی مسجد خودکش حملے کے سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے ملزم کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا
شائع 31 جولائ 2023 02:35pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد میں خودکش حملے کے سہولت کار کو عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

علی مسجد خودکش حملے کے سہولت کا کو پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ابوذر پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو تفتیش کے لیے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو جمرود غار اوبہ پل کے علاقے علی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او جمرود شہید ہوگئے تھے، جبکہ مسجد کی عمارت منہدم ہوگئی تھی، اور دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا۔

security forces

KP Law and Order Situation

ALI masjid