Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اختر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

تین ڈاکو کورنگی روڈ پر واردات کرکے فرار ہورہے تھے، ایس ایس پی ساوتھ
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2023 08:12am
جائے وقوعہ کا منظر - نمائندہ آج نیوز
جائے وقوعہ کا منظر - نمائندہ آج نیوز

کراچی کے علاقے اختر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں تین ڈاکو شامل تھے ایک زخمی سمیت تینوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہید پولیس کانسٹیبل کی شناخت عدنان کےنام سے ہوئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کا نام اظہر ولد ملک اصغر ہے جس کی عمر 22 سال ہے۔

ایس ایس پی ساوتھ سید اسد رضا نے کہا کہ تین ڈاکو کورنگی روڈ پر واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ تعاقب کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے۔

مزید کہا کہ ایک زخمی سمیت تین ملزمان اپنی موٹرسائئکل چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساوتھ عرفان علی بلوچ نے کہا کہ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Sindh Police

Street Crimes