Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کچے کے ڈاکوؤں سے 10 مغویوں کو بازیاب کرائے تو انعام و اعزاز دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

بے رحم ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے آئی جی سندھ کو سختی سے کہہ رہا ہوں، مراد علی شاہ
شائع 30 جولائ 2023 07:16pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 روز میں پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، اور 8 ڈاکو ہلاک 9 مغوی بازیاب کرا لیے ہیں، اگر 10 مزید مغویوں کو 10 دن کے اندر بازیاب کرایا گیا تو جوانوں کو انعامات اعزازات سے نوازہ جائے گا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ گڈو دریا سندھ کا معائنہ کرنے پہنچے، جہاں سے کندھ کوٹ گھوٹکی پل کے منصوبے کا جائزہ لیا اور ایس ایس پی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کشمور میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے پہنچا ہوں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 روز روز میں پولیس نے بہترین کاکردگی دکھائی اور 8 بدنام ڈاکو جانو انڈھڑ سمیت ان کے ساتھیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اور دو بچوں سمیت 9 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر کچے میں بے رحم ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے آئی جی سندھ کو سختی سے کہہ رہا ہوں کہ 10 مغوی اب بھی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، جن کو 10 روز کے اندر جلد بازیاب کرایا جائے تو جوانوں کو انعامات اعزازات سے نوازہ جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہداء اہلکاروں کی مراعات پنجاب کے برابر کی جائیں گی، اور زخمی پولیس اہلکاروں کا مکمل علاج گورنمنٹ کرائے گی۔ وزیر اعلی نے پولیس کے رسک الائونس اور دیگر کچے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو کچہ الائونس دینے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، سیلابی صورت حال میں اس وقت کچے کے علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں، متاثرین کو پکے پر بھیجا جارہا ہے، متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھر منظور کئے گئے ہیں، اور 3 لاکھ روپے فی گھرانے کو ادا کیا جارہا ہے، چاڑھے 4 سو ارب روپے دو تہائی متاثرین کو فراہم کئے گئے ہیں۔

Syed Murad Ali Shah