Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو کراچی، 3 دن پہلے کھلے نالے میں گرنے والے نوجوان کی تلاش جاری

نوجوان اور اس کا دوست تین دن پہلے بجلی کی تاریں کاٹنے نالے میں گئے تھے
شائع 30 جولائ 2023 04:33pm
رات میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن نہیں کیا گیا، پولیس
رات میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن نہیں کیا گیا، پولیس

نیو کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب کھلے نالے میں گرنے والے نوجوان کی تلاش کے لیے ایدھی کے غوطہ خوروں کا آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ وحید اللہ کے نام سے ہوئی ہے، مگر نوجوان کے گرنے کا معاملہ الجھ گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وحید اور اس کا دوست تین دن پہلے بجلی کی تاریں کاٹنے نالے میں گئے تھے اوردوست کے مطابق وحید نالے میں گرگیا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

مزید نے بتایا کہ دوست گھبرا کر موقع سے فرار ہوگیا تھا اور گذشتہ رات دوست نے وحید کے گھروالوں کو واقعے کی اطلاع دی تھی لیکن رات میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن نہیں کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ آج صبح سے جاری آپریشن میں بھی وحید کا پتہ نہ لگ سکا اور وحید کا دوست اطلاع دینے کے بعد سے فرار ہے۔

electricity

New Karachi