Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منشیات،نازیبا ویڈیو اسکینڈل، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کیخلاف مقدمے کی درخواست

اسلامیہ یونیورسٹی ایک مقدس درس گاہ ہے، ادارے کی بدنامی ہوئی، شہری
شائع 30 جولائ 2023 04:40pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

منشیات اور نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی۔

بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے خلاف تھانہ سٹی میں شہری کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی وائس چانسلر کی بطور سربراہ ذمہ داری تھی کہ وہ سامنے آنے والے واقعات کو روکتا۔

شہری نے درخواست میں مزید کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی ایک مقدس ادارہ میں اس طرح کی حرکات سے بدنامی ہوئی، وی سی ڈاکٹر اطہر محبوب کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

25 جولائی کو وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جامعہ سے متعلق ویڈیوز کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملازمین کو ہنی ٹریپ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کیلئے خود کو ہر فورم پر پیش کرتا ہوں، اگر ایسی کوئی شکایت تھی بھی تو ہمیں بھی اعتماد میں لیا جاتا۔ جامعہ کسی بھی ملوث کردار کو کیفر کردار پر پہنچائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا معاملہ مفروضے پر مبنی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

پولیس پر الزامات عائد کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کچھ طالبات اور اسٹاف سے پیسے لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق سب کو ہے، جامعہ کے خلاف دو ٹرائلز شروع کیے گئے، ہم ثبوت اعلیٰ حکام کو پیش کرینگے، جامعہ کے 2 ملازمین کو ہنی ٹریپ کیا گیا۔

دوسری طرف بہاولپور جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ایک اور غیر اخلاقی ویڈیو کچھ روز قبل سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں بہاولپور یونیورسٹی کی بس کے ہیلپر کو چلتی بس میں طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی طور پر کھڑے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بہاولپور پولیس نے اسلامیہ یونیورسٹی کے 3 افسران کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا، ان افسران سے کرسٹل آئس، موبائل فونز سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی نازیبا ویڈیوز، تصاویر اور جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس تھانہ بغداد الجدید نے جامعہ کے ڈائریکٹر فنانس ابوبکر، چیف سیکیورٹی افسراعجاز شاہ اور ٹرانسپورٹ انچارج محمد الطاف سے منشیات (کرسٹل آئس) برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

women's rights

islamia university bahawalpur

Bahawalpur Police