کراچی: کورنگی میں کارخانے میں دھماکا، چھت گئی
کراچی کے علاقے کورنگی میں کارخانے کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزدور نے چولہا جلایا تو گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوگیا۔
کورنگی میں چھت گرنے کا واقعہ پی این ٹی کالونی کے قریب پیش آیا۔
چھت گرنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں دبنے والے تمام 11 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اتوار کی وجہ سے معمول سے کم افراد کارخانے میں موجود تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پاپے بنانے کی فیکٹری میں پیش آیا۔ کارخانے میں مزدور چائے بنا رہا تھا، جیسے ہی چولہا جلایا تو گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے فوری بعد کارخانے کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں لوگ زخمی ہوئے۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ کارخانے کے مالک حسنین سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
Comments are closed on this story.