Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی: پی ٹی آئی نے 9 ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

پی ٹی آئی کے 9 ارکان نے رعنا انصار کی حمایت کی تھی
شائع 29 جولائ 2023 08:06pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر اپنے 9 ارکان صوبائی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے، پی ٹی آئی کے 9 ارکان نے رعنا انصار کی حمایت کی تھی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے سندھ کے 9 ارکان اسمبلی کو پارٹی پالیسی کے خلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شو کاز جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی رعنا انصار سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

پی ٹی آئی نے سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی، سچنند لکھوانی سچل، رابعہ اظفر نظامی، عمر عمیری، محمد علی عزیز، کریم بخش گبول اور بلال احمد کو پارٹی پالیسی کے خلاف جاکر اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔

تمام ارکان کو نوٹس جاری ہونے کے تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم نے رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر سندھ نامزد کردیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں تمام ممبران کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کی جگہ متحدہ قومی موومنٹ کی عنا انصار کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی: رعنا انصار کو قائد حزب اختلاف بننے کیلئے مزید حمایت درکار

پی ٹی آئی کے 9 ارکان نے ایم کیوایم کی رعنا انصار کے حق میں دستخط کیے تھے۔ انہیں ایم کیو ایم کے 20، پی ٹی آئی کے 9 اور جی ڈی اے کے 10 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور وہ صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں۔

karachi

ShowCause Notice

pti mpa

Rana Ansar

PAKISTAN TEHRIK E INSAAF (PTI)

Sindh assembly opposition leader