Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسسٹنٹ کمشنر نے ہیلتھ آفیسر کی مبینہ کرپشن کا طریقہ بے نقاب کردیا

اسسٹنٹ کمشنر کے ڈی ایچ او ڈاکٹر اشوک کمار پر کرپشن کے الزامات
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2023 08:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر اشوک کمار پر کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ او کلینکس کو غیرقانونی قرار دے کر سیل کرتے ہیں، پھر رشوت وصول کرکے سیل کلینکس کھول دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل اسٹورز سے بھی رشوت وصول کی جاتی ہے، ڈاکٹر اشوک کمار پرائیویٹ پریکٹس بھی کررہے ہیں۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کرپشن کی رپورٹ ڈی سی او کاڑہ کو بھجوادی۔

Health Department

Okara

Assistant Commissioner

Renala Khurd

Alleged corruption

dr ashok kumar