Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی، اسلام آباد پولیس
شائع 29 جولائ 2023 06:44pm

اسلام آباد کے علاقے سنبل میں ایک گھر میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ ایک بچہ زیرعلاج ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنبل کے علاقے میں گھر میں 2 بچے زہریلا کھانا کھانے سے زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ تیسرا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ نادیہ اور اڑھائی سالہ علی شامل ہیں۔ بچوں کی وفات سے متعلق پولیس کو اطلاع ان کی والدہ کی طرف سے دی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ تفتیش کررہا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

اسلام آباد

islamabad capital police

food poisoning

2 children dead