Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے مغوی بچے کی ویڈیو جاری کردی، پولیس اور اہلخانہ کیلئے پیغام

غوثپور کے رہائشی 12 سالہ قبول میرانی کو ایک ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا
شائع 29 جولائ 2023 03:13pm

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے غوثپور کے رہائشی 12 سالہ لڑکے مقبول میرانی ڈاکوؤں کی برہنہ ویڈیو جاری کردی جس میں وہ پولیس اور برادری سے خود کو آزاد کروانے کی اپیل کررہا ہے۔ کچے کے علاقے میں اس بچے سمیت 22 افراد ڈاکوؤں نے اغواء کررکھے ہیں۔

ڈاکوؤں نے مغوی بچے کو برہنہ کرکے ویڈیو وائرل کردی۔

ڈاکوؤں کے قبضے میں موجود غوث پور کا رہائشی 12 سالہ مقبول میرانی ایس ایس پی امجد شیخ اور میرانی برادری سے خود کو آزاد کروانے کی اپیل کررہا یے۔

بچے کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر مجھے آزاد کرواؤ۔ بچہ اپنے باپ سے شکوہ کر رہا ہے کہ ، ”ایک مہینے سے میں ڈاکوؤں کے قبضے میں ہوں بڑی مصیبت میں پھنسا ہوا ہوں ، خدا کے لیے کسی بھی طرح پیسے دے کر مجھے آزاد کراؤ“۔

ڈاکوؤں نے مقبول میرانی کو ایک ماہ قبل غوثپور تھانہ کی حدود سٹی سے اغواء کیا تھا ، ورثاء سے بچے کی بازیابی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا جو نہ دینے کی صورت میں ڈاکوو نے بچے کو برہنہ کرکے وڈیو وائرل کردی،

واضح رہے کہ ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے ٹیم کے ہمراہ پانچ روز کے دوران 10 مغویوں کو بازیاب کرواتے ہوئے 8 خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک بھی کیا ہے۔

، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بچے کی وڈیو دیکھ کر بازیابی کی یقین دہائی کراتےہوئے کہا ہے ک ڈاکوؤں کا یقینی خاتمہ کیا جائے گا۔

Video

Child Kidnap

Kandhkot