Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چنیوٹ: خواجہ سراگروپوں کی لڑائی میں ایک کےگھرکوآگ لگا دی گئی،مقدمہ درج

سینئر پولیس افسران کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم
شائع 29 جولائ 2023 09:42am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

چنیوٹ میں خواجہ سراؤں کے درمیان ہونے والا تصادم شدت اختیار کرگیا ایک خواجہ سراء گروپ نے دوسرے خواجہ سراء گروپ کے گھر کو آگ لگا دی۔

چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقہ سرگودھا روڈ پر واقعہ خواجہ سراؤں کے گھر کو دوسرے گروپ نےآگ لگا دی ، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خواجہ سراگروپوں کے درمیان آئے روز لڑائی رہتی تھی جو شدت اختیار کر گئی ۔ کاجل نامی خواجہ سراؤں کے گروپ نے گھر کو آگ لگانے کے بعد گھر میں موجود سامان بھی توڑ ڈالا ۔

گزشتہ دنوں خواجہ سراؤں کی آپس کی لڑائی میں ثمن گروپ کی جانب سے 4 خواجہ سراؤں کو مارا پیٹا گیا تھا جن میں کاجل گروپ کے ارکان بھی شامل تھے۔

ثمن گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاجل گروپ نے بدلے کی آگ میں گھر کو آگ لگا دی اور گھر میں موجود ثمن گروپ کے چیلے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، اس پر بدترین تشدد کیا گیا اوراس کے سر کے بال بکاٹ دیے گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ نے سینئر پولیس افسران کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Transgender

chiniot

Transgenders fight

fight