پنجاب میں چینی کی قیمت پر سٹہ بازی روکنے کیلئے فوڈ سٹف شوگر آرڈر 2023 نافذ
پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 نافذ کر دیا۔ محکمہ خوراک کو سٹہ بازی میں ملوث چینی کے سٹاک کو ضبط کرکے سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔
پنجاب میں چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، اور صوبے بھر میں پنجاب فوڈ سٹف شوگر آرڈر 2023 کا نفاذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت محکمہ خوراک کو چینی کے اسٹاک ضبط کرکے سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اسٹف شوگر آرڈر کے تحت سٹہ بازی کیلئے رکھی گئی چینی ضبط کرلی جائےگی، اور ضبط شدہ چینی فروخت کر کے رقم خزانے میں جمع ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلرزکے خلاف مقدمات درج ہوں گے، جب کہ سٹہ بازی کی سزا تین سال قید بامشقت ہوگی۔ جب کہ کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.