Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمور کے کچے میں بڑی کارروائی: جانو اندھڑ گروپ کے سرغنہ سمیت 8 ڈاکو ہلاک

پنجاب اور سندھ پولیس نے جانواندھڑکے سرکی قیمت دو کروڑ مقررکررکھی تھی
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 11:26pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کشمور کے کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو انڈھر 7 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

ہلاک ڈاکو جانو اندھڑ نے دوسال قبل صادق آباد کے ماہی چوک پر 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پرویڈیوزجاری کرکے حکام کو دھمکیاں دیتا تھا۔

کچے کے علاقے گیھل پور میں رات گئے پنجاب اورسندھ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ کی ہلاکت عمل میں آئی۔ مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

مارے جانے والوں میں سے پانچ کی شناخت جانو انڈھڑ، سومر شر، نظرو شر ،مشیرو انڈھڑ و شھزادو دشتی کے نام سے ہوئی ہے، تین کی شناخت کی جارہی تھی۔

جانوانڈھڑ کے سر کی قمیت پنجاب حکومت نے 2 کروڑ مقرر کررکھی تھی، جس نے دو سال قبل پنجاب کے علاقے ماہی چوک میں پیٹرول پمپ پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کیا تھا۔

پولیس فائرنگ سے بدنام زمانہ ڈکیت سلطو شر کا بھائی سومر شر بھی مارا گیا جس پر سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ انعام مقرر تھا۔

جبکہ شھزادو دشتی جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے 50 لاکھ انعام مقرر تھا۔

جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی میرانی برادری کے دونوں افراد کو سول اسپتال کشمور منتقل کردیا گیا،

اندھڑ گینگ کے سرغنہ نے اکتوبر 2021 میں رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی تھی۔

جانو نامی انڈھڑ گینگ کا سرغنہ متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور اشتہاری ملزم ہونے کے علاوہ وزیرخارجہ اورچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی دھمکیاں دے چکا تھا۔

دوسری جانب اس کامیاب بڑی کارروائی پرآئی جی پنجاب نے پولیس کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے اپنے ہم منصب آئی جی سندھ سے رابطہ کر کے کچہ آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق اور ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔

Sindh Police

Punjab police

Kacha Area

JANU INDHAR GANG