Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قیدیوں کا راش لینے کا الزام، سپرنٹنڈنٹ جیل خار کیخلاف انکوائری شروع

خیبر پختونخوا کے نگراں معان خصوصی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
شائع 28 جولائ 2023 12:39am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے سپرنٹنڈنٹ جیل خار کے خلاف جیل کے باورچی کے الزمات کے بعد انکوائری کی ہدایت کردی، خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے معان خصوصی ہدایت اللہ آفریدی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

باجوڑ خار جیل کے باورچی عبدالصمد کا کہنا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بے جا تنگ کرتے ہیں، قیدیوں کے لئے جو راش لایا جاتا ہے وہ سپرنٹنڈنٹ زبردستی لے لیتے ہیں۔

باروچی نے آبدیدہ ہوتے میڈیا کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل خار کے ناروا رویے سے بہت تنگ ہوگیا ہوں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انپسکٹر جنرل جیل خانہ جات نے سپر نٹنڈنٹ جیل خار کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی۔

باجوڑ خار جیل کے باورچی عبدالصمد کے الزامات کے بعد معاون خصوصی جیل خانہ جات نے بھی معاملے پر کیمٹی تشکیل دیدی اور ان سے پانچ دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

KPK Police

KPK caretaker government

jail officer

KP Jails