Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جولائی 2023 زمین کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ

جولائی ریکارڈ شدہ تاریخ کا گرم ترین مہینہ ہوگا، اقوام متحدہ
شائع 27 جولائ 2023 09:26pm
تصویر بذریعہ روئٹرز
تصویر بذریعہ روئٹرز

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ جولائی 2023 دنیا کا گرم ترین مہینہ ہونے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ (یو این) اور یورپی یونین (ای یو) کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جولائی ریکارڈ شدہ تاریخ کا گرم ترین مہینہ ہوگا، انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ دنیا کے آب و ہوا کے مستقبل کا ذائقہ ہے۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے شدت اختیار کرنے والی شدید گرمی نے رواں ماہ یورپ، ایشیا اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے بعد کینیڈا اور جنوبی یورپ کے کچھ حصوں میں جنگلات کی آگ بھڑک اٹھی۔

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) اور یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے تین ہفتوں میں عالمی اوسط درجہ حرارت کسی بھی تقابلی مدت سے زیادہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ جولائی 2023 ریکارڈ توڑ دے گا۔

اقوام متحدہ کے کے سیکریٹر جنرل انتونیو گوتریس نے نیویارک میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ عالمی سطح پر ابلنے کا دور آ چکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگلے دنوں یعنی جولائی 2023 میں منی آئس ایج کی کمی دنیا بھر کے ریکارڈ توڑ دے گی۔’’ہمیں یہ جاننے کے لیے مہینے کے آخر کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے“۔

United Nations

Hot Weather

EUROPE HOT WEATHER