Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے حکمرانوں کو جگائیں گے، ایوب کھوسو

خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور گرل ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی اشتراک کا مفاہمتی معاہدہ
شائع 27 جولائ 2023 04:55pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

معروف اداکار ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے حکمرانوں کو جگائیں گے۔

کوئٹہ میں معروف اداکار اور گرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایوب کھوسو نے سماجی کارکن نعمت اللہ ظہیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ایوب کھوسو نے بتایا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور گرل ایسوسی ایشن نے باہمی اشتراک کا مفاہمتی معاہدہ کیا ہے۔ دونوں تنظیمیں مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے چیرٹی کا کام کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مل کر آگاہی پروگرام کریں گے، مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بیواؤں ، فنکاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ غریب عوام کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

معروف اداکار نے مزید کہا کہ ٹی وی چینل کے ذریعے عوامی شرکت اور معلومات کی تشہیر کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کیا جائےگا۔

ایوب کھوسو نے کہا کہ معاشرتی اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے بھی باہمی اشتراک سے کام کیا جائے گا۔

بلوچستان

Ayub khoso

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty