Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلالپور میں 2 سال کی انتھک محنت کے بعد روضہ امام حسین کی شبیہہ تیار

شبیہہ پر سینکڑوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں
شائع 27 جولائ 2023 02:47pm

صوبہ پنجاب کے شہر جلالپور پیروالہ میں روضہ حضرت امام حسین کی ایسی شبیہہ قائم کی گئی ہے جس کا مکمل ڈیزائن عراق کے شہر کربلا سے لیا گیا ہے۔

شبیہہ کو دو سال کی انتھک محنت کے بعد کاریگروں نے کمال مہارت سے شہیہ روضہ امام حسین کی تعمیر مکمل کی ہے، جہاں سینکڑوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک عقیدت مند نے بتایا کہ اس شبیہہ کو بڑی مہارت کے ساتھ بنایا ہے، جو پوری دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور اس کا نقشہ کربلا سے لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے شبیہہ کی تعمیر کا آغاز 2020 میں ہوا تھا جو اب پایا تکیمل تک پہنچ گیا ہے۔ یہاں ملک بھر سےعقیدت مند یہاں پر حاضر ہوتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

imam hussain

MUHARRAM 2023