Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث افراد کے ہینڈلرز کا سراغ مل گیا

پشاور اور مضافات میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز جاری
شائع 27 جولائ 2023 12:57pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اداروں نے ریگی ماڈل ٹاؤن، جمرود کمپلیکس حملہ اور ایف سی خودکش حملہ کے ہینڈلرز کا سراغ لگا لیا۔

حکام کے مطابق کئی ہینڈلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہینڈلرز سے اسلحہ، بارودی مواد، خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور اور مضافات میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز کیے جارہے ہیں۔

KPK Police