عاشورہ کے موقع پر نذر و نیاز کا خصوصی اہتمام
نذرونیاز کا تعلق کسی فرقے سے نہیں، تقسیم کا نظام بغیر کسی تقریق کے کیا جاتا ہے۔
عاشورہ محرم جہاں اور بہت ساری روایات کا امین ہے وہیں اس موقع پر نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ مجالس کے ساتھ پانی اور دودھ کی سبیلوں سمیت بطور لنگر بہت ساری چیزیں بانٹی جاتی ہیں۔
محرام الحرام صبر، شجاعت اور قربانی کا سبق دیتا ہے، اس مہینے میں ذکر، عبادات، مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
محرم کے آغاز سے پانی، شربت اور دودھ کی نیاز شروع کردی جاتی ہے، جبکہ سات محرم الحرام سے سبیل لگا کر لنگر اور نذرونیاز کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔
نذرو نیاز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نذرونیاز کا تعلق کسی فرقے سے نہیں، تقسیم کا نظام بغیر کسی تقریق کے کیا جاتا ہے۔
Ashura
MUHARRAM 2023
Niyaz
مقبول ترین
Comments are closed on this story.