Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں امن کے ساتھ روزگار کے مواقع لوٹ آئے

شمالی وزیرستان میں کاپرمائننگ پراجیکٹ کا وسیع پیمانے پر کام جاری
شائع 27 جولائ 2023 11:11am

شمالی وزیرستان میں امن لوٹا تو روزگار کے مواقع بھی چمک اٹھے، پاک فوج کی کوششوں سے کاپر مائننگ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، یہ منصوبہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا اہم جزو مائن اینڈ منرل ملکی معیشت میں معجزاتی ترقی کا سبب بنیں گے۔

ایس آئی ایف سی کے زیر اثر اہم شعبوں میں مائن اینڈ منرل خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

شمالی وزیرستان میں کاپرمائننگ پراجیکٹ کا وسیع پیمانے پر کام جاری ہے۔

کچھ عرصہ قبل شمالی وزیرستان میں کاپر مائننگ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا جو اب مکمل طور پر فعال ہوچکا ہے۔

مائننگ مینیجر کا کہنا ہے کہ قبائلیوں کوبھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پسماندہ ہونے کے باوجود اب ترقی کی راہ پر گامزن نظر آتا ہے، یہ پراجیکٹ پاکستان کی جی ڈی پی بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

مائننگ جیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کاپر کی اہمیت کا ادراک پاکستانی معیشت میں بہتری لانے کا مجاز ہے، جبکہ منیجر ایڈمنسڑیشن نے کہا کہ شمالی وزیرستان امن و امان کا گہوارہ بن چکا ہے، یہاں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔

جونئیر مینیجر نے کہا کہ پراجیکٹ میں 80 فیصد ملکی جبکہ 20 فیصد غیرملکی ہیں۔

ایک کان کن کا کہنا تھا کہ کاپر پراجیکٹ مضبوط معیشت اور عوامی فلاح کا ضامن ہوگا، اس پراجیکٹ سے روزگارکے مواقع اورخوشحالی کا نیا دور کھلے گا۔

North Waziristan

Copper mining project