Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کو قتل کردیا گیا

واردات ٹارگٹ کلنگ ضرور ہے لیکن دہشت گردی نہیں، کراچی پولیس چیف
شائع 27 جولائ 2023 08:33am

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی ایڈووکیٹ اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ضرور ہے لیکن دہشت گردی نہیں، واردات ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتی ہے۔

پولیس چیف کے مطابق تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

کرائم سین انویسٹی گیشن ساؤتھ کے انچارچ کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھا کر لئے گئے ہیں، گاڑی پر گولیوں کے 60 سے زائد نشانات ہیں۔

Target Killing

Aslam abro