Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: اپنے اغوا کی جھوٹی ویڈیو بناکر اہلخانہ سے تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم ویڈیو میں پولیس اور اہل خانہ سے 20 لاکھ تاوان مانگ رہا تھا
شائع 26 جولائ 2023 08:20pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

کندھ کوٹ میں مغوی نوجوان فرمان بھیو کے اغوا ہونے کا پردہ چاق ہوگیا، ملزم نے خود ہی اپنی ویڈیو بنائی اور اپنے ہی اہل خانہ اور پولیس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کرتا رہا۔

کندھ کوٹ میں ہنی ٹریپ، چوری کی گاڑیوں کی فروخت و دیگر واقعات کے حوالے سے معروف ہے، جب کہ ڈاکو عام شہریوں کو اغوا کرکے مغویوں کے اہلخانہ سے تاوان بھی طلب کرتے ہیں، تاہم جرائم پیشہ افراد کی آڑ میں ایک نوجوان نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا، اور اپنے ہی اہل خانہ سے تاوان طلب کرکے انہیں پریشان کردیا۔

کندھ کوٹ میں مغوی فرمان بھیو کی ایک روز قبل رسیوں سے باندھی ہوئی وڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ پولیس اور اہلخانہ سے اپنی رہائی کے بدلے 20 لاکھ روپے تاوان مانگ رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سیکشن پولیس نے بہترین حکمت عملی سے ڈرامے کا پردہ فاش کردیا اور نوجوان فرمان بھیو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے بھی ایک ویڈیو دکھائی گئی ہے جس میں مغوی اصل حقائق بتا رہا ہے کہ اس نے کس طرح اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

فرمان بھیو نے بتایا کہ میں 70 ہزار سود کا مقروض تھا، پیسے کا بندوبست نہیں ہوا تو میں نے خود کو رسیوں سے باندھ کر وڈیو وائرل کی، تاکہ گھر والے اور پولیس مجھے پیسے بھیجے۔

Kacha Area

US weapons in Kacha

Kacha Robbers

kidnaping in kandh kot