Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سری لنکا کیخلاف عبداللہ شفیق نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی

عبداللہ شفیق ملک سے باہر ڈبل سنچری اسکور کرنے والے 7ویں بلے باز
شائع 26 جولائ 2023 04:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنالی۔

کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے 326 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق 201 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

عبداللہ شفیق ملک سے باہر ڈبل سنچری اسکور کرنے والے 7 ویں بلے باز بنے ہیں جبکہ اسے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 355 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔

Pakistan Cricket Team

Abdullah Shafique

pakistan vs sri lanka

colombo test

double century