Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت منگوانے کی اجازت مل گئی

کرنسیز کی مالیت کا پچاس فیصد نقد ڈالر میں درآمد کی اجازت ہوگی۔
شائع 26 جولائ 2023 08:29am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈالر کی فراہمی بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت منگوانے کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر لیٹر نمبر گیارہ جاری کردیا ہے۔

سرکلر کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔

ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیز کی مالیت کا پچاس فیصد نقد ڈالر میں درآمد کی اجازت ہوگی۔

برآمد کردہ کرنسیز کا باقی پچاس فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔

منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت اکتیس دسمبر تک دی گئی ہے۔

ڈالر کیش کی صورت میں بحرین، سنگاپور اور دبئی سے بذریعہ کارگو سیکیورٹیز کمپنیز درآمد ہوں گے۔

US Dollars

Currency Exchange

Dollar Import