Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملیر ندی کا پانی رہائشی علاقے میں داخل، کاز وے پر دو افراد بہہ گئے

علاقے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 11:15am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں ملیر ندی سے آنے والا پانی کا ریلہ عظیم پورہ کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے رہائشی افراد پھنس گئے۔

پانی کے آبادی میں داخل ہونے سے رہائش پذیر لوگوں کی آمدورفت مفلوج ہوگئی ہے اور گھروں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

 اسکرین گریب
اسکرین گریب

ریسکیو سروس 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے تین افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ علاقے میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث پانی کورنگی کازوے پر بھی آگیا ہے، اس دوران دو شہریوں کو ندی کراس کرنا مہنگا پڑگیا۔

 اسکرین گریب
اسکرین گریب

کورنگی کازوے ندی کراس کرتے ہوئے دو افراد پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے، دونوں افراد محمود آباد سے کورنگی کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

پانی کے پریشر سے بہہ جانے والے دونوں افراد قدرتی طور پر جھاڑیوں کے درمیان پھنس گئے، جھاڑیوں میں پھنسنے کے بعد دونوں افراد اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے باہر آگئے۔

کورنگی کازوے کے دونوں ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ٹریک بند ہونے سے جام صادق پل پر بدترین ٹریفک جام ہے۔

کئی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئی ہیں جس کے باعث کورنگی جانے والے راستوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

karachi

flood situation

Malir Naddi