وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں الیکشن ایکٹ2017 میں ترامیم کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس کل صبح ساڑھے 8 بجے طلب کرلیا۔ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان قومی بھنگ پالیسی پیش کی جائے گی جبکہ قومی اسپورٹس پالیسی 2022-27 اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سی ڈی اے کا 2022-23 کا بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ سی ڈی اے کا2021-22 کا نظر ثانی بجٹ میں بھی منظوری کے لیے پیش ہوگا۔
اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.