Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح افراد کی فائرنگ

فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی، 3 گرفتار
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 06:33pm
تصویر/ فائل - نمائندہ آج نیوز
تصویر/ فائل - نمائندہ آج نیوز

کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کا کا محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ رینجرز ہیڈ کوارٹر سے شہر کے مین چوراہوں سے نکلتا ہوا ہیبت روڈ سے گزر رہا تھا کہ تین مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کردی، پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کا نام کا نام بابل بھیو اور تعلق بھیو گینگ سے ہے، گرفتار تینوں ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Kacha Area

kacha operation

US weapons in Kacha

Kacha Robbers