Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے شہری نے بیٹری کی مدد سے چلنے والا چولہا ایجاد کردیا

بیٹری سے کرنٹ پاس کرکے گاڑیوں کے استعمال شدہ موبل آئل سے چولہا جلتا ہے
اپ ڈیٹ 25 جولائ 2023 04:59pm
The ”Unique Stove“ runs on used motor oil - Pakistani invented stove that burns without gas

ملک میں لوگ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں ایسے میں پشاور کے سمندر خان نے ایسا چولہا تیار کیا ہے جو بیٹری کی مدد سے چلے گا اور گاڑیوں کا استعمال شدہ موبل آئل اس کا ایندھن ہوگا۔

اگر آپ کے علاقے میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ سنگین ہے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پشاور کے سمندر خان نے اس کا حل نکال لیا ہے۔

سمندر خان نے لوہے سے منفرد چولہا تیار کرلیا ہے۔ کاغذ کو آگ لگا کر چولہے میں ڈال دیں اور پھر 12 وولٹ بیٹری سے کرنٹ پاس کرکے گاڑیوں کے استعمال شدہ موبل آئل کے ذریعے چولہا جلنا شروع ہوجائے گا۔

سمندر خان کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خاصی پریشانی کا سامنا رہتا ہے اس لئے بڑی محنت سے یہ چولہا تیار کیا۔

سمندر خان نے مزید کہا کہ چولہے کو استعمال کرنے کے دوران اس پر آنے والی لاگت بھی بہت کم ہے اور اس کے فوائد زیادہ ہیں۔

اہل علاقہ سمندر کی ایجاد سے خوش ہیں، کہتے ہیں کہ گیس لوڈشیڈنگ سے شدید پریشان تھے لیکن سمندر کی ایجاد نے مشکل آسان کردی۔

سمندر خان کا دعویٰ ہے کہ یہ چولہا ایک لیٹر موبل آئل سے مسلسل چار گھنٹوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، چولہے کی قیمت 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

load shedding

LPG Gas

Sui Southern Gas Company