حافظ نعیم کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی طارق مسعود آرائیں نے ہتک عزت پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
طارق مسعد کے مطابق حافظ نعیم کی جانب سے جھوٹے، بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے گئے تھے۔
طارق مسعود کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، عدالت میں ہتک عزت کا کیس دائر کرا دیا گیا ہے۔
رواں ماہ طارق مسعود آرائیں نے حافظ نعیم کو ہتک عزت پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔
طارق مسعود آرائیں کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میرے ووٹرز کی دل آزاری کی گئی۔
حافظ نعیم الرحمان نے طارق مسعود آرائیں پر الزام لگایا تھا کہ وہ لینڈ گریبنگ میں موث ہیں اور آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔
پی پی رہنما نے نوٹس میں مطالبہ کیا تھا کہ حافظ نعیم الزامات پر پریس کانفرنس میں معافی مانگیں، بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔
طارق مسعود آرائیں نے نوٹس میں کہا تھا کہ معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں۔
Comments are closed on this story.