Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

باڑہ کمپاؤنڈ میں دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا

باڑہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
شائع 24 جولائ 2023 03:12pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبرپختونخوا میں ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ میں چند روز قبل ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

باڑہ کمپاؤنڈ دھماکے کا زخمی عبد الحادی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبد الحادی کی حالت پہلے سے تشویشناک تھی، اور یہ سرجیکل آئی سی یو کے وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھا۔

عبد الحادی کے جاں بحق ہونے کے بعد باڑہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

KPK Police

KP Law and Order Situation

Bara Compound Attack