Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر شاہد خٹک نے استعفی دے دیا

عام انتخابات میں پرویز خٹک کے مقابلے میں کھڑا ہوں گا، شاہد خٹک
شائع 23 جولائ 2023 11:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر شاید خٹک نے استعفی دے دیا، نوشہرہ میں جلسے کے انعقاد پر الیکشن کمیشن نے شاید خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔

نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیر اعلیٰ کو ’حکم جاری کیا تھا کہ شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹایا جائے۔

تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کی کارروائی سے قبل ہی نگران وزیرشاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے شاہد خٹک نے تصدیق کی کہ جلسے کے انعقاد کے نتائج کا علم تھا، اس لئے خود ہی استعفی دے دیا ہے۔

شاید خٹک نے بتایا کہ استعفی وزیر اعلی کو بھیج دیا ہے، اب منظور کرنا یا نہ کرنا وزیراعلی کی صوابدید ہے۔

شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ وزارت سے زیادہ پارٹی اہم ہے، عام انتخابات میں پرویز خٹک کے مقابلے میں کھڑا ہوں گا۔

Shahid Khattak